قاضی کوڈ، 23 مئی (یو این آئی) مہلک نپاہ وائرس نے 11 افراد کی زندگی چھین لی ہے اور قاضی کوڈ کے مختلف ہسپتالوں میں 15 سے زائد لوگوں کا علاج چل رہاہے ۔سرکاری ذرائع نے آج کہا کہ وائرس کے 12 متاثرین قاضی کوڈ میڈیکل کالج میں داخل کرادیئے گئے ہیں۔ ان مریضوں میں چار وارڈ میں، دوانتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو) اور چھ نگرانی میں ہیں۔ ایک متاثرہ کا علاج مالابار انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس میں ایک نگرانی کے تحت ہے اور ایک بچہ میموریل ہسپتال کے آئی سی یو میں بھرتی ہے ۔کیرالہ حکومت نے متاثرہ کے علاج کے دران وائرس کی زد میں آنے سے موت کا شکار ہونے والی نرس لینی (31) کے خاوند کو سرکاری ملازمت دینے کی پیشکش کی ہے ۔ لینی ضلع کے پیرامبر تعلقہ ہسپتال میں کام کررہی تھی اور اس وائرس کے متاثرین کا علاج کر رہی تھی جہاں اس کے وائرس کی زد میں آنے کی وجہ سے گزشتہ دنوں ان کی موت ہوگئی ۔