Jadid Khabar

ملیشیا کے سابق وزیر اعظم نجیب رزاق کے گھر پر چھاپہ

Thumb

کوالالمپور،17مئی(یو این آئی)ملیشیائی پولیس نے رات گئے سابق وزیر اعظم نجیب رزاق کی رہا ئش گاہ پر چھاپہ مارا، 7گھنٹے تک گھر کی تلاشی لی گئی، جاتے ہوئے پولیس اہلکار واپسی میں کئی ڈبے اپنے ساتھ لے گئے ۔نجیب رزاق کے وکیل کے مطابق پولیس نے سابق وزیر اعظم کے گھر کی 7گھنٹے تک تلاشی لی،اس دوران کوئی دستاویزات قبضے میں نہیں لی گئیں۔پولیس حکام ذاتی استعمال کی کچھ اشیا کے ڈبے اپنے ساتھ لے گئے ،جبکہ اس دوران پولیس کی درجنوں گاڑیاں نجیب رزاق کی رہائش گاہ کے باہر موجود تھیں۔مہاتیر محمد نے اشارہ دیا تھا کہ اگر منی لانڈرنگ الزامات پر نجیب رزاق کے خلاف کوئی ثبوت ملا تو انہیں گرفتار کرلیا جائے گا۔واضح رہے کہ سابق ملیشیائی وزیر اعظم نجیب رزاق اور ان کی اہلیہ پر ملک سے باہر جانے پر پابندی بھی عائد ہے ۔

Ads