Jadid Khabar

شام سے مقبوضہ وادی گولان پر 55 میزائل داغے گئے: حسن نصراللہ

Thumb

بیروت ،15مئی (ایجنسی ) لبنانی ایران نواز شیعہ ملیشیا حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ نے کہا ہے کہ گذشتہ ہفتے شام سے اسرائیل کے زیر تسلط وادی گولان پر میزائل حملوں نے شام کی جنگ کو ایک نئے موڑ میں داخل کر دیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ گذشتہ ہفتے شام کی سرزمین سے مقبوضہ وادی گولان پر 55 میزائل داغے گئے تھے۔ایک ٹی وی بیان میں حسن نصراللہ نے کہا کہ میزائل حملوں نے واضح کیا ہے کہ شام اور اس کے اتحادی صہیونی ریاست کے خلاف شام کے دفاع کے لیے کہیں بھی جاسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ ہفتے شام کے اندر سے اسرائیل کے زیر تسلط وادی گولان میں اسرائیلی تنصیبات پر 55 میزائل داغے گئے، جن کے نتیجے میں زور دیا دھماکے ہوئے اور یہودی آباد کاروں کو بنکروں میں بھاگنے پر مجبور کردیا گیا تھا۔خیال رہے کہ اسرائیل نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے گذشتہ ہفتے شام کی طرف سے داغے گئے 20 میزائل مار گرائے تھے۔

Ads