Jadid Khabar

جوہری معاہدہ: یوروپی کمپنیوں پر پابندیوں کا خطرہ

Thumb

واشنگٹن، 14 مئی (رائٹر) امریکہ نے ایران جوہری معاہدے سے ہٹنے کے بعد اب ایران کے ساتھ کاروبار کرنے والی یوروپی کمپنیوں پر پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی دی ہے ۔امریکہ قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن نے کل کہا کہ اس بات کا امکان ہے کہ امریکہ ایران کے ساتھ کاروبار کرنے والی یوروپی کمپنیوں پر پابندیاں لگائے ۔مسٹر بولٹن نے امریکی نیوز چینل سی این این کو دیئے گئے انٹرویو میں یہ بات کہی۔امریکہ کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو کو امید ہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادی ملک ایران کے ساتھ نئے جوہری معاہدہ کر سکیں گے ۔قابل غور ہے کہ امریکہ کے ایران جوہری معاہدے سے ہٹنے کے بعد بھی دیگر یوروپی ممالک اب بھی معاہدے کو برقرار رکھے ہوئے ہے ۔ امریکہ کے ایران جوہری معاہدے سے ہٹنے کے باوجود چین، فرانس، روس، برطانیہ، جرمنی اور ایران اب بھی اس معاہدے کے ساتھ ہیں۔

Ads