Jadid Khabar

اتر پردیش میں طوفان سے 39افراد ہلاک

Thumb

لکھنؤ، 14 مئی (یواین آئی) اترپردیش میں کل شام آئے آندھی طوفان سے 39 افراد ہلاک جبکہ 53 افراد زخمی ہو گئے ۔اترپردیش ڈیزاسٹر ریلیف کمشنر سنجے کمار نے بتایا کہ قنوج، علی گڑھ، کاسگنج، سنبھل، بلندشھر، اوریا، غازی آباد، گریٹر نوئیڈا (گوتم بدھ نگر) میں طوفان کا زیادہ اثر رہا ہے ۔ انہوں بتایا کہ اس دوران مختلف مقامات پر ہوئے حادثوں میں 39 افرادکی موت ہو گئی اور 53 افراد زخمی ہو گئے ۔ وزیر اعلی یوگي آدتیہ ناتھ نے آندھی طوفان سے متاثرہ خاندانوں کو فوری امداد فراہم کرنے کی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ بحران کی اس گھڑی میں ریاستی حکومت متاثرین کے ساتھ ہے ۔ مسٹر یوگی نے متاثرہ اضلاع کے ضلع مجسٹریٹوں اور کمشنروں کو ہدایات دی ہیں کہ آندھی طوفان میں مرنے والوں کے اہل خانہ کو معیار کے مطابق جلد ریلیف کی رقم دستیاب کرائی جائے ۔زخمیوں کی مناسب طبی انتظامات کو یقینی بناتے ہوئے متاثرین کے لئے فوری امداد اور باز آباد کاری کے بھی انتظامات کئے جائیں۔ انہوں نے طوفان متاثرہ اضلاع میں امدادی کام جنگی پیمانے پر کام کرنے کی ہدایت دی ہے ۔ انہوں نے ریاست کے قنوج، علی گڑھ، کاسگنج، سنبھل، بلندشھر، اوریا، غازی آباد، گریٹر نوئیڈا (گوتم بدھ نگر) وغیرہ اضلاع میں آئے آندھی طوفان سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کام جنگی پیمانے پر کام کرنے کی ہدایات دی ہیں۔انہوں نے کہا کہ متاثرین کی ہر ممکن مدد کی جائے گی. انہوں نے راحت اور باز آبادکاری کے مؤثر آپریشن کے ہدایات دی ۔ انہوں نے کہا کہ آندھی طوفان سے نقصانات کے مرمت کا کام جلد شروع کیا جائے ۔وزیر اعلی نے متعلقہ اضلاع کے ضلع مجسٹریٹوں کو نقصانات کے تخمینہ کا اندازہ لگاتے ہوئے متاثرین کو بلا تاخیر معاوضہ دینے کی بھی ہدایات دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریلیف کے کاموں میں کسی بھی قسم کی کوتاہی اور لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

Ads