Jadid Khabar

سبز ہلالی پرچم کے استعمال پر روک سے متعلق پٹیشن دوسری بنچ کے سپرد

Thumb

نئی دہلی، 14 مئی (یو این آئی) سپریم کورٹ کی ایک بنچ نے مسلم مذہبی مقامات پر چاند ستاروں والے سبز پرچم لہرانے پر پابندی سے متعلق درخواست کی سماعت سے خود کو الگ کر لیا ہے ۔ اتر پردیش شیعہ سینٹرل وقف بورڈ کے چیئرمین وسیم رضوی کی عرضی جسٹس این وی رمن اور جسٹس ایس عبد النظیر کی بنچ کے سامنے سماعت کے لئے درج تھی، لیکن جیسے ہی اس درخواست کا نمبر آیا، بنچ نے کہا کہ اس درخواست کی سماعت دوسری بنچ کرے گی۔ تاہم، عدالت نے اس کے لئے کوئی وجہ نہیں بتائی۔عرضی گزار کا کہنا ہے کہ چاند-ستاروں والا سبز پرچم مذہب اسلام کا حصہ کبھی نہیں رہا ہے ۔ یہ نواز وقار الحق ملک اور محمد علی جناح کی طرف سے 1906 میں قائم 'مسلم لیگ' کا سیاسی پرچم رہا ہے ، جسے آج کل مذہبی مقامات اور گھروں کی چھتوں پر لگایا جاتا ہے ۔درخواست گزار کے مطابق، یہ پرچم پڑوسی ملک کی سیاسی پارٹی 'پاکستان مسلم لیگ' کے پرچم سے میل کھاتا ہے ، لہٰذا اس کے استعمال پر روک لگائی جانی چاہئے ۔