Jadid Khabar

ملائیشیا کے سابق وزیراعظم نجیب رزاق کے ملک چھوڑنے پر پابندی

Thumb

کوالا لمپور،12مئی (یو این آئی)ملیشیا کے سابق وزیراعظم نجیب رزاق اور ان کی اہلیہ روسماہ منصور کے بیرون ملک سفر پر پابندی عائد کردی گئی ہے ۔عالمی خبر رساں ادارہ کے مطابق ملیشیا کے سابق وزیراعظم نجیب رزاق اور ان کی اہلیہ کے بیرون ملک سفر پر غیر معینہ مدت کے لیے پابندی عائد کردی گئی ہے ۔ ڈائرکٹر امیگریشن نے ملک کے تمام ایئرپورٹس کو اس حوالے سے ہدایات جاری کردی ہیں۔ سابق وزیراعظم نجیب اور ان کی اہلیہ کو کرپشن مقدمات کا سامنا ہے ۔سابق وزیراعظم نجیب رزاق نے سفری پابندی پر ردعمل دیتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ امیگریشن ڈپارٹمنٹ نے مجھے اور اہل خانہ کو بلیک لسٹ کرنے کے فیصلہ سے آگاہ کیا ہے ۔ میں ملکی قوانین کا احترام کروں گا اور سرکار کے اگلے حکم تک اپنے اہل خانہ کے ہمراہ بیرون ملک سفر نہیں کروں گا اور ملک ہی میں قیام پذیر رہوں گا۔واضح رہے کہ ملیشیا کے سابق وزیراعظم نجیب رزاق اور ان کی اہلیہ پرتعیش طرز زندگی، برانڈڈ مصنوعات کے استعمال اور بیرون ملک مہنگی شاپنگ کے لیے شہرت رکھتے ہیں جس کی وجہ سے ان کی عوامی مقبولیت کو شدید دھچکا پہنچا اور ان کے اتحادی حالیہ انتخاب میں ناکام ہو گئے 

Ads