Jadid Khabar

حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کا بیٹا اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں مارا گیا

Thumb

اسرائیل کی جانب سے غزہ کے رفح پر  زمینی کارروائی شروع کرنے کے خدشات کے درمیان، حماس کے سیاسی سربراہ اسماعیل ہنیہ کے بیٹے کے آئی ڈی ایف آپریشن میں مارے جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ 22 سالہ حازم ہنیہ مبینہ طور پر 10 فروری کو مارا گیا تھا۔

دریں اثنا، طبی ماہرین کے مطابق، اسرائیلی فوج نے رفح پر فضائی حملہ کیا جس میں 10 سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔ آئی ڈی ایف نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے رفح میں حماس کے 2 کارکنوں کو ہلاک کر دیا ہے۔
واضح رہےاس وقت پوری دنیا کی نظریں غزہ کے جنوبی شہر رفح پر مرکوز ہیں جہاں لاکھوں بے گھر افراد جمع ہیں جب کہ اسرائیل وہاں پر حماس کے خلاف ایک بڑے فوجی آپریشن کی تیاری کر رہا ہے۔
اسرائیل جنوبی غزہ کی پٹی میں واقع شہر میں حماس پر زمینی حملہ شروع کرنے کے لیے رفح شہر سے دس لاکھ سے زائد فلسطینیوں کو نکالنے کی تیاری کر رہا ہے۔ یہ فلسطینی اسرائیلی بمباری کی وجہ سے شمال سے بے گھر ہونے کے بعد انتہائی نامساعد حالات میں زندگی گذار رہے ہیں۔