Jadid Khabar

کینیڈین کمپنی کو یورپ میں پٹرول اسٹیشن خریدنے کی اجازت

Thumb

یورپی کمیشن نے کینیڈا کی کمپنی کاؤچ ٹارڈ کو جرمنی، بیلجیم، لکسمبرگ اور نیدرلینڈز میں فرانسیسی توانائی کمپنی ٹوٹل کے زیر ملکیت پیٹرول اسٹیشن خریدنے کی اجازت دے دی ہے۔ کمیشن نے حال ہی میں کہا ہے کہ ملکیت کے اس معاملے سے مسابقت بازی کے خدشات پیدا نہیں ہوں گے۔

ٹوٹل نے مارچ میں کہا تھا کہ پیٹرول اسٹیشن کے کاروبار سے اس کی دستبرداری 2050ء تک قدرتی ماحول کی بہتری کے لیے کاربن نیوٹرل بننےکے یورپی یونین کے ہدف اور 2035ء سے ماحول کے لیے ضرر رساں گیسوں کے اخراج والی گاڑیوں سے چھٹکارہ پانے کے منصوبہ بند مرحلے سے منسلک ہے۔
کمپنی نے کہا کہ الیکٹرک کاریں پیٹرول اسٹیشنوں پر چارجر استعمال کرنے کی بجائے گھر یا کام پر چارج کی جائیں گی۔ ٹوٹل نے کہا کہ اس کے لیے روایتی گیس اسٹیشنوں کو دکانوں، ریستورانوں اور دیگر خدمات کے ساتھ ملٹی فنکشنل جگہوں میں تبدیل کرنے کی ضرورت ہے اور یہ وہ شعبے ہیں، جن میں میں کاؤچ ٹارڈ تجربہ کار ہے۔