Jadid Khabar

نابالغوں کی آبروریزی کرنے والوں کوسزادلائیں مودی:راہل

Thumb

نئی دہلی،15اپریل(یواین آئی)کانگریس کے قومی صدرراہل گاندھی نے 2016 میں 9ہزارسے زائدنابالغ بچیوں کے ساتھ ہوئے آبریزی معاملے کوشرمناک قراردیتے ہوئے آج کہاکہ اگروزیراعظم نریندرمودی بیٹیوں کوانصاف دلانے کے تئیں فکرمند ہیں توانہیں ان معاملات میں مجرمین کو جلدسزادلانی چاہیے ۔مسٹرگاندھی نے ٹویٹ کیا کہ 'سال2016میں نابالغ بچوں کے ساتھ آبروریزی کے 19675معاملے درج کئے گئے ۔یہ شرمناک ہے '۔مسٹر گاندھی نے مودی کے اس بیان کا حوالہ دیا جس میں انہوں نے ملک کی بیٹیوں کوانصاف دلانے کی بات کہی تھی۔کانگریس کے قومی صدرنے کہاکہ اگروزیراعظم بیٹیوں کوانصاف دلانے کے تئیں واقعی فکر مند ہیں توانہیں تازہ معاملے کو سنجیدگی سے لیناچاہیے اورساتھ ہی یہ یقینی بنائیں کہ مجرمین کوسزادلانے کی کارروائی جلد کی جائے گی۔مسٹر گاندھی نے ٹویٹ کے ساتھ ہیش ٹیگ'اسپیک اپ'یعنی' آوازآٹھائیں'کابھی اضافہ کیاہے ۔واضح رہے کہ جموں وکشمیرکے کٹھوامیں8سالہ بچی اور اترپردیش کے اناؤ میں ایک لڑکی کے ساتھ آبروریزی کی متاثرہ کوانصاف دلانے کے لئے مسٹرگاندھی نے گذشتہ جمعہ نصف شب کوانڈیاگیٹ پرکینڈل مارچ نکالاتھا۔