Jadid Khabar

اسرو کے پی ایس ایل وی-سی 41کا مشن کامیاب

Thumb

سری ہری کوٹا، 12 اپریل ( یو این آئی) ہندستانی خلائی تحقیقی تنظیم (اسرو) نے آج علی الصبح یہاں اپنے خلائی مرکز سے پی ایس ایل وی سی۔ 41 لانچنگ پیڈ کے ذریعے آئی آر این ایس ایس -1 آئی سیٹلائٹ کو کامیابی سے اس کے مدارمیں قائم کردیا۔آئی آر این ایس -1 آئی کا وزن 1،425 کلو گرام ہے اور یہ ایک نیوی گیشن سیٹلائٹ ہے ۔ اسرو کی اس کامیابی کو اپنی نیوی گیشن سیریز کو مزید مضبوط کرنے کی سمت میں ایک اہم قدم سمجھا جا رہا ہے ۔تقریباً 32 گھنٹے کی الٹی گنتی مکمل ہونے کے بعد آج علی الصبح تقریبا ًچار بج کر چار منٹ پر پی ایس ایل وی۔ سی 41 لانچنگ پیڈ آئی آر این ایس ایس -1 آئی سیٹلائٹ کو لے کر خلا کیلئے روانہ ہوا اور کچھ دیر بعد سیٹلائٹ کو اس کے پہلے سے مقررہ مدار میں نصب کردیا۔

 

Ads