Jadid Khabar

مارک زکربرگ نے امریکی کانگریس سے معافی مانگی

Thumb

نیویارک،10اپریل(رائٹر)فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے ڈیٹا لیک کے حوالے سے اپنی غلطی کا اعتراف کر لیا اور کہا کہ انہیں معاف کردیا جائے ۔امریکی میڈیا کے مطابق مارک زکربرگ نے سینیٹ کی کامرس اور انصاف کی کمیٹی کے سربراہان کے علاوہ دیگر سینیٹرز سے ملاقاتیں کیں اور یہ اعتراف کیا ہے کہ ان سے غلطی ہوئی ہے ۔ معاف کردیں ۔ان ملاقاتوں کے علاوہ فیس بک کے بانی نے اپنی فیس بک پر معافی نامہ بھی جاری کیا ہے جس میں انہوں نے جعلی خبروں، صارفین کا ڈیٹا لیک ہونے اور امریکی انتخابات میں بیرونی مداخلت جیسے معاملات میں کمپنی کے کردار پر معافی مانگی ہے ۔انہوں نے کہا کہ انہیں افسوس ہے کہ وہ سوشل نیٹ ورکنگ معاملات میں ناکام رہے ۔ملاقات کے بعدصحافیوں سے بات کرتے ہوئے ڈیموکریٹ سینیٹر بل نیلسن نے کہا کہ مارک زکربرگ نے انہیں بتایاکہ کیمبریج اینالیٹیکا نے ڈیٹا سے متعلق فیس بک سے جھوٹ بولاتھا۔ سینیٹر نیلسن کا کہنا تھا کہ اگر ہم نے اس وقت کوئی اقدام نہ کیا تو پھر ہم میں سے کسی کی کوئی پرائیویسی نہیں رہے گی ۔

Ads