Jadid Khabar

شامی باغی جیش الاسلام بات چیت کا خواہاں

Thumb

بیروت، 7 اپریل (رائٹرز) شامی باغی گروپ جیش الاسلام نے دمشق کے قریب ڈوما شہر پر قبضے کے تنازع کو لے کر پرامن معاہدے کے لئے روس کے ساتھ بات چیت کی پیشکش کی ہے ۔تنظیم کے سیاسی افسر محمد الوش نے کل کہا کہ ان کی تنظیم روس کے ساتھ بات چیت کے دروازے بند نہیں کرنا چاہتی۔ اس نے کہا''ہم دروازے بند نہیں کرنا چاہتے ہیں جس سے شہریوں کے خون بہنے کو روکا جا سکتا ہے اور پرامن حالات تک پہنچنے میں مدد مل سکتی ہے ''۔ انہوں نے تنظیم کی جانب سے دمشق کے رہائشی علاقوں میں گولہ باری کئے جانے سے بھی انکار کیا۔ڈوما میں جیش الاسلام کے فوجی ترجمان نے کہا کہ حالانکہ تنظیم کے آرٹلری اور راکٹ بریگیڈ نے 'اسد کے جنگجوؤں اور ان کے ساتھی روسي جنگی طیاروں ذریعہ کئے گئے قتل عام' کے جواب میں سرکاری فورسز کو نشانہ بنایا تھا۔

Ads