Jadid Khabar

آسٹریلیا میں بس حادثے میں 10 باراتی ہلاک

Thumb

ہنٹرویلی، 12 جون (یو این آئی)  آسٹریلیا میں باراتیوں کی ایک بس کو حادثہ پیش آیا جس میں 10 ہلاک ہو گئے۔
غیر  ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست نیو ساؤتھ ویلز میں شادی کی ایک بس کو  حادثہ پیش آیا ہے، جس میں دس افراد ہلاک اور 25 زخمی ہو گئے، جب کہ 58  سالہ بس ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
مقامی پولیس کا کہنا تھا کہ  حادثہ رات کو پیش آیا، مسافر شادی کی تقریب سے واپس آرہے تھے کہ تیز  رفتاری کے باعث ایک موڑ پر حادثہ رونما ہوا، اور گاڑی الٹ گئی۔
آسٹریلوی  پولیس کا یہ بھی کہنا تھا کہ حادثے کے وقت علاقے میں شدید دھند چھائی ہوئی  تھی، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے، زخمیوں میں سے دو کو ہیلی کاپٹر کے  ذریعے اسپتال لے جایا گیا تھا جن کی حالت نازک ہے۔
آسٹریلوی وزیر اعظم  انتھونی البانیز نے کہا ’’یہ حادثہ ہنٹر ریجن میں ہوا، ہماری ہمدردیاں اس  ہول ناک حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کے ساتھ ہیں، خوشی کے دن کا  اس طرح سے اختتام ہونا ظلم ہے۔‘‘