نئی دہلی، 25مئی (یو این آئی سرکس کے تحفظ اوراس سے وابستہ فن کاروں کی حوصلہ اَفزائی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ کبھی بڑے پیمانے پر شہروں سے لے کر گاﺅں تک جیتی جاگتی تفریح کا اہم ذریعہ سرکس آج زندہ رہنے کے لئے جدّ و جہد کر رہا ہے۔ان خیالات کا اظہاربی جے پی کے سینئر لیڈر اورسابق مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے آج یہاں’ اِنٹر نیشنل سرکس فیسٹیول ‘ کے افتتاح کے موقع پر کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ڈیجیٹل دَور میں تفریح کے بے شمار ذرائع دستیاب ذرائع ہونے کے سبب ہندوستان میں سرکس کی مقبولیت پر برا اثرپڑا ہے ۔ اس کے ساتھ کورونااور بعد ازاں لاک ڈاﺅن نے سرکس سے تعلُّق رکھنے والی برادری کے لئے حالات بد تر کر دیئے ۔ اِس کے باوجود بھی ہندوستان میں سرکس کے فنکاروں میں دِلچسپی کم نہیں ہوئی۔
مسٹر نقوی نے کہا کہ سرکس نہ صرف تفریح کا ذریعہ ہے بلکہ فنکاروں اور دیگر لوگوں کے لےے بڑے پیمانے پر روزگار کا ذریعہ رہا ہے۔ آج اِن سبھی کے لئے روزی رو ٹی کا بحران پیدا ہو گےا ہے۔ اِسی لئے روایتی ہندوستانی کھیلوںکے ساتھ ساتھ سرکس کی حوصلہ افزائی کے لئے بھی ٹھوس قدم اُٹھائے جانے کی ضرورت ہے۔
چار روزہ انٹر نیشنل سرکس فیسٹیول‘ میں ہندوستان کے علاوہ روس، کرغیزستان ، اُزبیکستان کے سرکس فنکار بھی اپنے کرتب دکھارہے ہیں۔
یو این آئی۔ ایف اے۔م الف